تازہ ترین

سابق وی سی ناظمین لوئر چترال کا ایک ہنگامی میٹنگ، اپر چترال کے ملازمین کو لوئر چترال سے فوراًاپر چترال میں ایڈجسٹ کرنے کا مطالبہ

چترال(چترال ایکسپریس)سابق وی سی ناظمین کا ایک ہنگامی میٹنگ زیر صدارت سابق وی سی ناظم خورکشاندہ سربراہ وزیراعظم پاکستان ٹائیگر فورس لوئر چترال حیات الرحمن منعقد ہوئی جس میں مختلف مسائل پرتفصیلی بحث کے بعد قرارداد متفقہ طورپر منظور کی گئی۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت دونوں اضلاع کے سرکاری ملازمین کو ان کے اپنے اپنے ضلع میں تعینات نہ کرنے پر انتہائی غم وغصے کااظہار کیا گیا۔خاص کر چترال جوڈشیری میں موجود اپر چترال سے تعلق رکھنے والے تقریباً20سے زیادہ ملازمین شامل ہیں جن کو اپر چترال میں تعینات نہیں کیا گیا ہے اور ان کو یہ حق دیا گیا ہے کہ وہ جہاں چاہئے اپنی ڈیوٹی سرانجام دے سکتے ہیں۔ایسی صورت میں دوسرے محکمے کے ملازمین جن کا اپر چترال میں تعیناتی ہوئی ہے اس حکم کو بنیاد بناکر واپس لوئر چترال آئینگے تو پھر انتظامیہ کے لئے درد سر کے علاو لوئر چترال کے عوام خاص کر اعلی تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا اور لوئر چترال پر بوجھ برقرار رہے گا۔حالانکہ پشاور ہائی کورٹ پشاور نے اپر چترال کے لئے ڈسٹرکٹ جج و ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج اور سینئر سول جج بھیج چکے ہیں ان کے اس سینئر اسٹاف نہ ہونے کی وجہ سے جج صاحبان اور سائلین کو انتہائی زیادہ مشکلات کا بھی سامنا ہے۔لہذا جوڈیشیری چترال لوئر میں اپر چترال سے تعلق رکھنے والے جتنے بھی ملازمین ہیں ان کو اپر چترال میں تعینات کرنا وقت کا تقاضا اور قرین انصاف بھی ہے۔

Advertisements

قرارداد کے ذریعے چیف جسٹس پشاور پائی کورٹ سے پُرزور اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے ماتحت عدالتوں کو حکم دیں کہ وہ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اپر چترال کے ملازمین جوکہ لوئر چترال میں موجود ہیں فوراًاپر چترال میں ایڈجسٹ کریں اور ساتھ ساتھ دونوں اضلاع کے انتظامیہ سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنی نگرانی میں صوبائی حکومت کے قوانین کے تحت اپر چترال سے تعلق رکھنے والے جملہ ملازمین کو اپر چترال میں تعیناتی کریں بصورت دیگر ہم عوام اور اعلیٰ تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ اس ناانصافی کے خلاف دھرنا دیں گے جس کی تمام تر زمہ داری دونوں انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى