تازہ ترین

آئی ٹی اے تحصیل دروش کے وفدکااے سی دروش سے ملاقات۔ ایلیمنٹری کالج دروش میں رسکیو1122کے اہلکارو ں کو رکھنے پر اپنے تحفظات سے آگاہ

دروش(نمائندہ چترال ایکسپریس)انصاف ٹیچر ایسوسی ایشن تحصیل دروش کے ایک وفد نے صدر آئی ٹی اے تحصیل دروش کی قیادت میں اے سی دروش سے انکے دفتر ملاقات کی۔ملاقات میں اسسٹنٹ کمشنر دروش کو ایلیمنٹری کالج RITEدروش میں رسکیو1122کے اہلکارو ں کو رکھنے پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا گیا۔چونکہ05ستمبر2020سےRITEدروش میں میل اور فیمل ٹیچرز کے فیس ٹو فیس سیشن شروع ہورہا ہے۔جبکہ رسکیو1122کے اہلکاروں کی غیرقانونی قبضے کی وجہ سے متعلقہ ادارے کی کارکردگی متاثر ہورہا ہے۔اُنہوں نے ڈپٹی کمشنر چترال،تحصیل میونسپل افسیر دروش سے پرزور مطالبہ کیا کہ رسکیو1122دروش کے رہائش کے لئے 5ستمبر2020سے پہلے پہلے کوئی متبادل بندوبست کرے تاکہRITEدروش میں طلباء وطالبات کا اہم سیشن متاثر نہ ہو۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى