تازہ ترین

محکمہ صحت کے لئے مختص رہائشی مکانوں میں غیرقانونی مقبوضہ مقیموں کے مکانات سات دنوں کے اندرخالی کرانے کی نوٹفیکیشن جاری

چترال(چترال ایکسپریس) ڈائریکٹر جنرل محکمہ صحت خیبر پختونخواہ کی طرف سےمنگل یکم ستمبر کو جاری ایک اعلامیہ میں صوبے کے تمام ڈی ایچ اوز اور ایم ایس کو ہدایت کی گئی ہے کہ محکمہ صحت کے رہائشی کوارٹروں پر محکمہ صحت کے علاوہ دیگر افراد نے جو غیرقانونی طور پر قبضہ کر لیا ہے جس کی وجہ سے سروس کی فراہمی بُری طرح سے متاثر ہے۔ وہ تمام غیرقانونی مقبوضہ رہائشی کوارٹرز7 دنوں کے اندر خالی کرکے جلد سے جلد رپورٹ پیش کریں۔
اعلامیے میں ڈی ایچ اوز اور ایم ایس کو ضلعی انتظامیہ کے کے ساتھ فوری اور مؤثر کارروائی کے لئے تعاون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى