تازہ ترین

وزیراعلیٰ محمود خان کاآسمانی بجلی گرنے سے ضلع تورغرمیں چھ افراد کے جان بحق ہونے پر افسوس کا اظہار

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے آسمانی بجلی گرنے سے ضلع تور غر میں چھ افراد کے جان بحق ہونے اور صوبے کے دیگر حصوں میں سیلابی ریلوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ صوبائی حکومت متاثرین کو تنہاء نہیں چھوڑے گی اور اُن کی بحالی و امداد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے جان بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت کیلئے دُعا کی ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ وہ صوبے بھر میں بارشوں کی صورتحال کا لمحہ بہ لمحہ رپورٹس کا بذات خو د جائزہ لے رہے ہیں اور بارشوں اور سیلابی ریلوں سے جانی و مالی نقصانات کو کم سے کم کرنے اور متاثرین کو فوری امداد فراہم کرنے اور متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کو تیز کرنے کیلئے تمام ڈویژنل اور ڈسٹرکٹس انتظامیہ، پی ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ محکموں کو پوری طرح متحرک کردیا گیا ہے اور کوشش ہے کہ بارشوں سے جانی و مالی نقصانات کو کم سے کم کیا جائے اور متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے جس کیلئے تمام تر دستیاب وسائل استعمال میں لائے جارہے ہیں۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى