جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع چترال کے تحت چترال میں عشرہ حجاب بھرپور طریقے سے منانے کا آغاز

چترال(چترال ایکسپریس)جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع چترال کے تحت چترال میں عشرہ حجاب بھرپور طریقے سے منانے کا اغاز ہو چکا ہے۔جمعرات 3ستمبرکواس حوالے سے تین مقامات مروئی،دنین اور ایون کی جامعات میں شاندار پروگرامات منعقد ہوئے۔جس میں ناظمہ ضلع اور ارکان نے اپنے اپنے حلقوں کی پروگرامات میں خصوصی شرکت کیں۔اور جامعات کی طالبات کے علاوہ یوتھ گروپ اور حلقے سے دیگر خواتین اور موثر افراد کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کیں۔پروگرام کا اغاز تلاوت کلام پاک اور حمدونعت سے ہوا۔حجاب ڈے کے پیش نظر مقررین نے حیا اور حجاب،پردے کے شرعی احکام،اور بے پردگی کے نقصانات پر خطاب کیے۔ان پروگراموں میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور موضوع”پردہ ”کو بے حد سراہا۔محاسبہ و دعا سے یہ پروگرام اختتام پذیر ہوئے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔