تازہ ترین

یارخون وادی میں دو جڑواں بھائی مکان پر لینڈ سلائنڈنگ کا ملبہ گرنے سے جان بحق ہوگئے۔

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) اتوار کی علی الصبح اپر چترال کی یارخون وادی میں گہری نیند میں سوئے دو جڑواں بھائی مکان پر لینڈ سلائنڈنگ کا ملبہ گرنے سے جان بحق ہوگئے جبکہ دوسرے کمروں میں ان کے ماں باپ اور بہن محفوظ رہے جوکہ اٹھ کر کام کاج میں مصروف ہوگئے تھے۔ گاؤں والوں کے مطابق یہ واقعہ پانچ بجے صبح کے قریب پیش آیا جب ڈھلوانی سطح پر واقع شیر جوان نامی شخص کے گھر کے پیچھے سے گزرنے والی نہر میں دراڑ پڑنے سے خارج ہونے والے پانی نے لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلے کی شکل اختیار کی اورمکان کے ایک حصے کو اپنی زد میں لیا جس میں بچے سورہے تھے۔ گاؤں والوں نے دو گھنٹے کی سرتوڑ کوشش کے بعد ملبے کو ہٹادیا تو بچے جان بحق ہوچکے تھے۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود نے بتایاکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی انہوں نے خیمے اور راشن متاثرہ گھرانے کو روانہ کردیا ہے جبکہ عنقریب اس فیملی کو معاوضے کا چیک بھی دیا جائے گا۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى