تازہ ترین

سیلاب سے متاثرہ برون بموریت کے رہائشی سید اکبر کا حکومت سے خصوصی امداد کی اپیل۔امداد نہ ہونے کی صورت میں بھوک ہڑتال کی دھمکی

چترال(شہریار بیگ سے) برون بمبوریت کی رہائشی سید اکبر نے ایک اخباری بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے ساتھ خصوصی امداد کی جائے کیونکہ میرا گھر چار مرتبہ سیلاب برد ہو گیا ہے اور میں نے بمبوریت سے نقل مکانی کرکے اورغوچ کے گاؤں میں قیام کیا ہوا ہوں اورمیں 8آفراد پر مشتمل خاندان کے ساتھ انتہائی مشکل حالات سے دوچار ہوں۔اُنہوں نے کہاچونکہ میں پاکستان تحریک انصاف کا سپورٹر ہوں اور نہایت اُمید سے کئی مرتبہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو امداد کی درخواست کی مگر اب تک میرے ساتھ کسی قسم کی امداد نہیں کی گئی۔اُنہوں نے دھمکی دی اگر میری شنوائی نہ ہوئی تو میں اپنے خاندان کے ہمراہ ڈی سی ہاؤس کے سامنے بھوک ہڑتال کرنے پر مجبور ہو جاؤنگا۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى