کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام کا ریشن کا دورہ

اپر چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) گذشتہ روز ظہیر الاسلام کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے ریشن میں سیلاب سے متاثر ہونے والے پل اور دریائے یارخون کی روز بروز کٹائی سے متاثر ہونے والے بےگھر افراد اور چترال شندور روڈ کا دورہ کیا اور بہ نفس نفیس تمام نقصانات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال اور محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال بھی ان کےہمراہ تھے۔ کمشنر ملاکنڈ نے شادر کے مقام پر دریا سے متاثر ہونے والے جگہے کے ساتھ ساتھ ریشن نالہ کے دونوں اطراف فوری طور پر حفاظتی بند تعمیر کرنے کا حکم دیا تاکہ لوگوں کے جان،جائیداد اور مال محفوظ ہوسکیں۔اور سیلاب کی وجہ سے متاثرہ ایریگیشن چینلز، واٹر سپلائی سکیمز اور روڈز وغیرہ کی بھی فوری طور پر بحال کرنے سے متعلق احکامات دئیے کیے۔ انہوں نے سیلاب زدگان ریشن کو کسی محفوظ سرکاری پراپرٹی میں منتقل کرنے کے سلسلے میں باضابطہ طور پر صوبائی حکومت کو سفارش کرنے کا اعلان بھی کیاتاکہ سیلاب زدگان کو جلد ازجلد کسی محفوظ جگہ منتقل کیا جاسکے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔