تحریک انصاف چترال دشمنی ترک کرکے گیس پلانٹ پراجیکٹ بحال کرے۔محمد کوثر ایڈوکیٹ صدر پی ایم ایل(ن) سب ڈویژن چترال

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)محمد کوثر ایڈوکیٹ صدر پی ایم ایل(ن) سب ڈویژن چترال نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چترال اور چترالیوں سے نفرت بغض اور تعصب رکھنے کے بجائے کم ازکم نوازشریف کے پراجیکٹس کوہی جاری رہنے دے۔ہم عمران خان سے کسی نئے پراجیکٹ کی نہ اُمید رکھتے ہیں اور نہ مطالبہ کرتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ چترال کے جنگلات کو تحفظ دینے کے لئے مسلم لیگ ن کے قاید میاں نوازشریف کی طرف سے SNGPL گیس پلانٹ کا تحفہ جسکا افتتاح سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کیا تھا کو موجودہ تحریک انصاف کی حکومت نے رول بیک کرنے کے بعد اب متذکرہ پلانٹ کے لیے ایکوائیر شدہ زمینات کو بھی نیلام کرنے کی خبرین بھی آرہی ہے جو تشویشناک ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ موجودہ نام نہاد انصافی تبدیلی حکومت چترال دشمن پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔چترال عوام سے اپیل ہے کہ اس عظیم نقصان کے بارے موجودہ حکومت سے پوچھے کہ آخرعمران خان چترال سے اتنا بغض اور نفرت کیوں کرتے ہیں؟ حالانکہ چترال کے عوام نے 2018کے الیکشن میں اپنے خدمتگار پارٹی یعنی مسلم لیگ ن کو چوتھے جبکہ تحریک انصاف کو دوسرے پوزیشن پر لائے تھے۔
اُنہوں مسلم لیگ ن چترال کی طرف سے مطالبہ کیا کہ تحریک انصاف چترال دشمنی ترک کرکے گیس پلانٹ پراجیکٹ بحال کرے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔