تازہ ترین

وزیراعلیٰ محمود خان کا ہری پور میں پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما طاہر اقبال اور سابق جنرل کونسلر گل نواز کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ہری پور میں پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما طاہر اقبال اور سابق جنرل کونسلر گل نواز کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس دلخراش واقعہ پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے آئی جی پولیس خیبرپختونخوا سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے اور ہدایت کی ہے کہ اس افسوسناک واقعہ کی تیز رفتار تحقیقات کی جائیں اور رپورٹ پیش کی جائے۔ لرزہ خیز قتل میں ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لاکھڑا کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل استعمال کئے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ سفاک قاتل کسی رحم کے مستحق نہیں اُنہیں قانون کے مطابق سز ا ضرور ملے گی۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر مرحومین کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا اور کہاکہ مرحوم طاہر اقبال پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے۔ پارٹی ایک بااعتماد اور متحرک کارکن سے محروم ہو گئی۔ وزیراعلیٰ نے مرحوم پر فائرنگ کے دوران زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اُنہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور مرحومین کے لواحقین کیلئے اس ناقابل تلافی نقصان پر صبر و استقامت کی دُعا بھی کی۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

إغلاق