تازہ ترین

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام کاپولیس سٹیشن بونی کا دورہ،لوگوں کو سستاانصاف فراہم کرنے کی ہدایت

اپرچترال(چترال ایکسپریس)پیر14ستمبر کو سید ظہیر الاسلام کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے پولیس سٹیشن بونی کا دورہ کیا۔ اس موقع پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال ذوالفقار تنولی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال محمد عرفان الدین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر ملاکنڈ پولیس سٹیشن میں پولیس آفیسران اور پولیس فورس کے جوانوں سے ملے اور لوگوں کو سستے انصاف کی فوری فراہمی کے حوالے سے احکامات صادر کیے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال نے تھانہ کو درپیش مسائل سے کمشنر کو آگاہ کیا۔ کمشنرملاکنڈ ڈویژن نے تمام مسائل سنکر اور تمام مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر آپر چترال نے کمشنر کو تھانہ بونی کا دورہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
مزید دیکھائیں

متعلقہ مواد

إغلاق