تازہ ترین

کمشنرملاکنڈ ڈویژن سید ظہیرالاسلام کی اپرچترال کی عوامی عدالت میں کھلی کچہری کے ذریعے حاضری۔

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی)پیر14ستمبر کو ڈی،سی آفس اپر چترال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ سید ظہیر الاسلام کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے کھلی کچہری کی صدارت کی۔ اس کھلی کچہری میں شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال، ذوالفقار تنولی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال، منہاس الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اپر چترال، محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال،مکرم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بونی،سربراہان جملہ لائن ڈیپارٹمنٹس اور کثیر تعداد میں عوام الناس نے شرکت کیں۔ لوگوں نے مختلف عوامی مسائل بھرپور طریقے سے اُجاگر کئے۔جس کی بابت کمشنر نے انتہائی مدلل انداز میں جوابات دئیے اور لوگوں کو کافی حد تک مطمئن کیا۔ متعلقہ سربراہان محکمہ جات کو فوری توجہ طلب مسائل کو موقع پرحل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ مذید برآں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے تمام اہم عوامی مسائل کو ایوان اقتدار کے ساتھ بھرپور طریقے سے اُٹھانے کی یقین دہانی کرادی۔ انہوں نے تمام سربراہان ادارہ جات کو اپنے اپنے سٹیشنوں پہ حاضر رہتے ہوئے لوگوں کی بے لوث خدمت کرنے کی ہدایت کی اور ساتھ ساتھ انتظامی آفیسران کو اپنی زمہ داریاں و اختیارات قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے مفاد عامہ میں بھرپور انداز میں استعمال کرنے کی تاکید کی۔تاکہ انتظام انصرام/ امن عامہ و عوامی مفاد کو بھرپور طریقے سے سرانجام دیا جائے۔ جائز مطالبات کوحل کرنے کی یقین دہانی پر عمائدین علاقہ نے کمشنرملاکنڈ ڈویژن کا شکریہ ادا کیا۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
مزید دیکھائیں

متعلقہ مواد

إغلاق