تازہ ترین

سید ظہیر الاسلام کمشنر ملاکنڈڈویژن نے اپرچترال یارخون لشٹ کے سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کئے

اپرچترال(چترال ایکسپریس)سید ظہیر الاسلام کمشنر ملاکنڈڈویژن نے اپرچترال یارخون لشٹ کے سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کئے سید ظہیر الاسلام کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے ہمراہ دورہ بورغیل کے موقع پر سیلاب سے متاثرہ علاقہ یارخون لشٹ میں مختصر قیام کیا۔اورجن لوگوں کے گھر مکمل اور جزوی طور پر متاثر ہوچکے تھے ان میں ریلیف چیک تقسیم کئے اوران کو صوبائی حکومت اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپر چترال کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ متاثرین سیلاب نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کو اپر چترال کے دورافتادہ علاقہ کا دورہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا۔ کیا۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
مزید دیکھائیں

متعلقہ مواد

إغلاق