اپرچترال ،مختلف علاقوں میں غیر معیاری اشیاء خوردنوش/چیپس وغیرہ کی خریدوفروخت، زخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف کاروائی بدستور جاری

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی)اپرچترال کے مختلف علاقوں میں غیر معیاری اشیاء خوردنوش/چیپس وغیرہ کی خریدوفروخت، زخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف کاروائی بدستور جاری۔ شاہ سعود ڈپٹی کمشنراپرچترال کے احکامات کی روشنی میں شاہ عدنان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے اپرچترال کے مختلف بازاروں میں غیر معیاری فوڈ آئٹمزکی خرید و فروخت، زخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف بھرپور کارروائی کی۔ کاروائی کے دوران وافر مقدار میں مشروبات اور بھاری تعداد میں مضیر صحت اورغیر معیاری چیپس وغیرہ اپنے تحویل میں لےکر تلف کئےگئے۔ مذید برآں ضلعی انتظامیہ اپرچترال اس قسم کے غیرمعیاری اشیاء خوردونوش اورمضیر صحت مشروبات کی نشاندھی میں آپ تمام سے تعاون طلب کرتا ہے اور یہ چاہتا ہے کہ اپر چترال مضیر صحت فوڈ آئٹمزسے پاک ہو۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔