اپرچترال میں علاقائی کھیلوں اور سیاحت کو فروغ دینے کا سلسلہ جاری،

اپرچترال(چترال ایکسپریس)اپر چترال کے مختلف پولوگراؤنڈز میں امن و آشتی، خیر سگالی، محبت، بھائی چارہ اور علاقائی کھیلوں کو فروغ دینے کے سلسلے میں گذشتہ روز پولوگراؤنڈ گہکیر میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ اپر چترال اور گہکیر کے پولو ٹیموں کے مابین ایک شاندار پولو کا دوستانہ میچ کھیلا گیا۔ بڑی تعداد میں تماشائی اس میچ سے محضوظ ہوئے۔ ڈسٹرکٹ انتظامیہ اپرچترال کے ٹیم نے یہ میچ 3-6 سے جیت لیا۔ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپر چترال کے ٹیم کی قیادت محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے کی جبکہ گہکیر پولو ٹیم کی قیادت پولوکے مایہ ناز کھیلاڑی خیرالرحمن خیری کررہے تھے۔ مکرم خان افریدی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھو/ تورکہو کے علاوہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ اپر چترال کے دیگر آفیسران بھی میچ سے محضوظ ہوئے۔ کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر انتظامی آفیسران نے لوگوں میں ماسک تقسیم کئے۔ میچ کے اختتام پر عمائدین علاقہ نے انتظامیہ کے آفیسران کو اپنے درمیان پاکر بہت زیادہ مسرور تھے کیونکہ اس سے پہلے انتظامیہ کا کسی بڑے آفیسر نے اس علاقے کا دورہ نہیں کیا تھا۔ انہوں نے انتظامی آفیسران کی موجودگی کا فائدہ اٹھاکر علاقے کو درپیش مختلف مسائل سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال کو آگاہ کیا۔ جن میں لون تا کوشٹ روڈ کی مرمت و توسیع اور نوجوانوں کے لئے موجودہ پولوگراؤنڈ کی وسعت قابل ذکر تھے۔ اے،ڈی،سی عرفان الدین نے ان مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کا یقین دلایا۔ عمائدین علاقہ اور نوجوان علاقہ نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپر چترال کے آفیسران کو گہکیر جیسے بے آب و گیاہ علاقے کادورہ کرنے اور ان کے مسائل سننے پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔