اپر چترال بونی میں اے کے ایچ ایس پی کی طرف سے قائم کردہ جدیدسہولیات سے آراستہ ڈیجیٹل ہیلتھ ریسورس سینٹر کا افتتاح

چترال (چترال ایکسپریس)آغاخان ہیلتھ سروس ضلع اپرچترال میں کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ سے متاثرہ مریضوں کوجدید میڈیکل آلات اوردیگرسہولیات فراہم کرنے میں بے مثال خدمات انجام دے رہی ہیں۔تمام طبی عملے انسانی زندگیوں کو بچانے کے لئے دن رات میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں جوخراج تحسین کے مستحق ہیں۔ان خیالات کااظہارایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج مکرم خان نے بونی ایمرجنسی رسپانس سینٹرمیں تین بیڈوں پرمشتمل وینٹی لیٹرزسمیت دیگرجدیدسہولیات سے آراستہ ڈیجیٹل ہیلتھ ریسورس سینٹر کے افتتاح کے موقع پرکیا۔انہوں نے کہاکہ اے کے ایچ ایس پی اپرچترال میں اس ٰعالمی وباء کے خلاف جوسہولیات دے رہی ہیں وہ ملک کے بہت کم ترقی یافتہ شہروں میں ملتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کی فضل کرم اوران کی دن رات کوششوں سے یہاں آئے ہوئے کروناکے مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
ا س موقع پر آغاخان ہیلتھ سروس صوبہ خیبرپختونخوا اورپنجاپ ریجن کے ریجنل ہیڈمعراج الدین نے کہاکہ اے کے ایچ ایس پی چترال کے عوام کوکروناوائرس سے بچاؤکے بارے میں احتیاطی تدابیر،آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ تمام طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہرممکن کوشش کررہی ہیں۔اسی طرح آغا خان میڈیکل سینٹربونی کے تمام طبی یونٹس کسی تعطل کے بغیر سیکنڈری کیئر سروسز فراہم کر رہی ہے۔
اس سینٹرمیں تین وینٹی لیٹر، پورٹیبل آکسیجن سپلائی، چہرے کے ماسک اور تحفظ کی سکرینیں، سانس کے والوزاوردیگرتمام جدید سہولیات موجودہے۔مزیدبہتربنانے کے لئے آن لائن سسٹم شروع کیاگیاہے اس آن لائن سسٹم کے تحت کروناکے مریضوں کوبونی سے آغاخان یونیورسٹی ہسپتال کراچی اورآغاخان میڈیکل سینٹر گلگت میں موجود ڈاکٹرز سے آن لائن مشاورت اور براہ راست اسکرن کے ذریعے ان کی جانچ اوراس طریقے سے مریضوں کے میڈیکل ریکارڈز شیئر کرنے میں مدد دیتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ بی ایم سی بونی میں کروناکے مریضوں کی ٹیسٹنگ کی سہولیات فراہم کی گئی ہے جس میں جدید تربیت یافتہ طبی عملہ روزانہ کی بنیاد پر48مریضوں کوٹیسٹ کرکے رپورٹ جاری کریں گے۔بونی کے اس جدیدایمرجنسی رسپانس سینٹرمیں کل 43اسٹاف ڈیوٹی کررہی ہیں جن میں ڈاکٹرز،نرسیس،پیرامیڈکس اوردیگر اسٹاف کام کررہی ہیں۔جہاں مریضوں کوتمام سہولیاف مفت دی جاتی ہیں
اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایچ او اپرچترال ڈاکٹر فرمان ولی،فوکل پرسن اپرچترال ڈاکٹرسردارنواز،پریذیذنٹ ریجنل کونسل اپرچترال امیتازعالم،انچارج بیسک سکینڈری ہیلتھ کیئرساجدحسین،چیئرمین طریقہ بورڈ اپرچترال ڈاکٹرنثارحسین،انچارج ایمرجنسی رسپانس سینٹربونی مبارک انجم،قدرالنساء اوردیگرنے کہاکہ اے کے ایچ ایس پی چترال مشکل کی اس گھڑی میں سب سے آگے بڑھ کر ذات پات، رنگ و نسل، فرقہ واریت سے بالاتر ہو کرعوام کو کرونا وائرس جیسی مہلک وبا ء سے محفوظ رکھنے کیلئے آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ طبی امداد میں بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہی ہیں مشکل وقت میں ان کی خدمات قابل ستائش ہے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔