ڈسٹرکٹ پرائززریویو کمیٹی لویرچترال کااجلاس،مختلف اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بڑہادی گئیں،جاری کردہ ریٹ لسٹ سے ذیادہ رقم ادا نہ کرنے ہدایات

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ڈسٹرکٹ پرائزز ریویو کمیٹی لویر چترال کے اجلاس میں مختلف اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بڑہادی گئیں جن میں چھوٹا اور بڑا گوشت، روٹی، چاؤ ل اوردالوں کی بعض اقسام، مکسڈ مٹھائی، جلیبی، شکرپارے شامل ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لویر چترال حیات شاہ کے زیر صدارت اجلاس میں مختلف اضلاع میں قیمتوں اور چترال میں حالات کو پیش نظر رکھ کر قیمتوں کا ازسر نو تعین کیا گیا جبکہ کئی ایک چیزوں کی قیمتوں میں کمی بھی لائی گئی۔ اجلاس میں محکمہ خوراک کے اہلکاروں کے علاوہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر فیاض رومی، تجا ریونین اور مختلف سول سوسائٹی تنظیموں کے نمائندے بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ جن اشیاء کی قیمتوں میں کمی لائی ان میں دال مونگ نمبر 1، دال ماش نمبر ایک شامل ہیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی حیات شاہ نے کہاکہ نرخنامہ پر عملدرامد میں کوئی سستی، غفلت اور کاہلی برداشت نہیں کی جائے گی تاکہ عوام کو مقررہ کردہ سستے نرخوں پر اشیاء مل سکیں۔ انہو ں نے عوام پر بھی زوردیاکہ وہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ریٹ لسٹ سے ذیادہ ہرگز دکانداروں، سبزی فروشوں، نانبائیوں، بیکری والوں اور قصابوں کو ادا نہ کریں اور انکار کرنے کی صورت میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے نوٹس میں لے آئیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔