تازہ ترین

پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ،پرویز لال کے خلاف ڈی سی اپر چترال کے طرف سے لگایا گیاتین ایم پی کا حکم منسوخ کرکے کیس نمٹادیا

پشاور(چترال ایکسپریس)8 ستمبر 2020 کو ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے ایک مراسلے کے ذریعے تحریک تحفظ اپر چترال کے جنرل سیکرٹری سیاسی وسماجی شخصیت پرویز لال کے خلاف امن عامہ کو نقصان پہنچانے کا الزام لگاکر مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم۔پی۔او) آرڈیننس سیکشن تھری کے ذریعے انہیں گرفتار کرکے ایک مہینے کیلئے ڈیرہ اسماعیل خان جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ اس اقدام کو پرویز لال نے پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ (دارالقضا سوات) میں بوساطت رحیم اللہ چترالی ایڈوکیٹ چیلنج کر رکھا تھا۔ مورخہ 29 ستمبر 2020 کو جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل ڈویژنل بنچ نے اس کیس کی سماعت کی اور ڈی۔سی اپر چترال کا تھری ایم۔پی۔او کا حکم نامہ ختم کرکے کیس نمٹا دی۔ کورٹ روم میں پرویز لال کے ساتھ اپر چترال سے خاصی تعداد میں لوگ پیش ہوئے جن میں فضل قادر، بہار احمد، حیات شاہ، ذاکر کالام خان ایڈوکیٹ، صوبیدار بشیر احمد اور اقبال دیگر شامل تھے۔ پرویز لال نے کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے سوشل، الیکٹرانک، پرنٹ میڈیا اور تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

إغلاق