اپوزیشن کے خلاف نیب کی کاروائی سیاسی انتقام اور شازش پر مبنی ہے.ضلعی صدر پی ایم ایل(ن) چترال نوید الرحمن چغتائی ایڈوکیٹ

چترال(چترال ایکسپریس)پاکستان مسلم لیگ (ن) چترال کے ضلعی صدر نویدالر حمٰن چغتائی ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہےکہ اپوزیشن کے خلاف نیب کی کاروائی سیاسی انتقام اور شازش پر مبنی ہے۔ حکومت اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے آئے روز اپوزیشن کے رہنماوں کے خلاف جھوٹے اوربے بنیاد مقدمات کا سہارا لیتی ہے۔ اُنھوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں محمد شہباز شریف کی گرفتاری اور صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کی طلبی کی شدید الفاظ میں مزمت کی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر ایک نام نہاد ادرارہ نیب کو سیاسی انجینئرنگ کے طور پر اپنے مخالفین کو زیر کرنے کے وقتا فوقتاً استعمال کرتی رہتی ہے۔ موجودہ حکومت کی جانب سے اگر یہ سلسلہ نہ روکا گیا تو وہ دن دور نہیں کہ عوام پرُامن احتجاج کے بجائے تشدد کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہو جائیں۔ خفیہ عناصر کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ختم کرانے کا خواب کبھی بھی پورا نہیں ہوگا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے وژن کے ساتھ رہتی دنیا تک قائم و دائم رہے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔