چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات برائے سال 2020-21 مکمل،حاجی سلطان محمد صدر منتخب

چترال (محکم الدین) چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات برائیسال 2020-21 مکمل ہو گئے۔ اور متفقہ طور پر ممتاز کاروباری و سیاسی شخصیت حاجی سلطان محمد صدر، لیاقت خان سنئیر نائب صدر، صدرقذافی نائب صدرمنتخب کئے گئے۔ جبکہ الحاج عیدالحسین کو ان کی بیرونی کاروباری و سیاحتی دوروں اوربزنس کمیونٹی کیلئے کئے گئے خدمات کے اعتراف میں اعزازی طور پر ٹریڈ ایمبسڈر چن لیا گیا۔ انتخابات صوبائی ممبر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سرتاج احمد خان کی زیر نگرانی انجام پائے۔ انتخابات کے بعد چیمبر کی نئی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج احمد خان نے کہا۔ کہ کابینہ کے جملہ عہدہ داران انتہائی باصلاحیت اور فروغ کاروبار کے حوالے سے وسیع وژن اور تجربہ رکھنے والے شخصیات ہیں۔اس لئے امید ہے۔ کہ کاروباری اور معاشی ترقی کیلئے موجودہ کابینہ کا کردار چترال کیلئے نیک فال ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں موجودہ وقت میں شاندار کاروبار کے مواقع موجود ہیں اور مستقبل میں شاہ سلیم اور ارندو اکنامک زون کے قیام کے بعد کاروبار کو مزید وسیع پیمانے پر ترقی ملے گی۔ جس کیلئے کوششیں جاری ہیں اس لئے ضروری ہے۔ کہ آنے والے وقت کیلئے بزنس کمیونٹی کے اندر اتفاق و اتحاد اور مربوط طریقے سے کاروبار کو وسعت دینے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ اور انشا اللہ حکومت کے بھر تعاون سے ان مسائل پر قابو پایا جائے گا۔ اس موقع پر نومنتخب صدر چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حاجی سلطان محمد و دیگر عہدہ داران نے ان پر اعتماد کرنے پر تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا کہ انشااللہ وہ اور ان کی کابینہ اپنے منصب کا پاس رکھتے ہوئے چترال چیمبر کے استحکام اور ترقی کیلئے شب وروز محنت کریں گے اور بزنس کمیونٹی کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ حاجی سلطان نے چترال چیمبر آف کامرس کو ایک فعال ادارہ بنانے کیلئے سابق صدر چیمبر چترال سرتاج احمد خان و دیگر پیش رو کی قربانیوں اور خدمات کی تعریف کی۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ چترال چیمبر آف کامرس کے نومنتخب کابینہ کی حلف برداری کل بروز جمعرات انجام پائے گی۔ اور اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر لوئرچترال نوید احمد کابینہ سے حلف لیں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔