چترال(چترال ایکسپریس)یونیو رسٹی اف چترال کے پبلک ریلیشن افسر شکیل حسین کے دفتر سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیاہے کہ یونیورسٹی آف چترال نے کسی بھی پرائیویٹ کالج کو ایسوسی ایٹ ڈگری کے لیے این او سی اور افیلیشن نہیں دی۔ اس لیے ان کالجوں میں داخلے غیر قانونی ہوں گے۔
یو نیورسٹی آف چترال ان پرائیویٹ کالجوں کے خلاف اس سلسلے میں تادیبی کاروائی کرے گی جنہوں نے ایفیلیشن اور این او سی کےبےغیر ایسوسیٹ ڈگری پروگرام کے داخلوں کا اعلان کیا ہے ۔یونیورسٹی بہت جلد ایچ ای سی کے قوائد کے مطابق اور مختلف یونیورسٹیز سے مشاورت کے بعد مذکورہ کوروسز اور نصاب نوٹیفائی کرے گی تاکہ مستقبل میں طالبعلموں کو اگے یونیورسٹیوں میں تعلیم جاری رکھنے میں مشکلات درپیش نہ ہوں ۔
والدین اور طلبا اپنا قیمتی وقت اور سرمایہ ضائع نہ کریں اور کسی بھی کالج میں داخلے سے پہلے یونیورسٹی سے پروگرام کی ایفلیشن اور قانونی ہونے کی تصدیق کر لیا کریں۔