چترالی طالبہ، صباحت عشأ  قادر کا اعزاز

چترال ( چترال ایکسپریس)  ضلع نشیبی چترال ، گاؤں برینس سے تعلق رکھنے والی طالبہ صباحت عشأ قادر ولد لطف قادر کا( یو ای ٹی ) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی پشاور کے شعبہ سول انجینیرنگ میں میرٹ پر داخلہ ملا ہے ۔ صباحت نے ابتدائی تعلیم رئیڈ فونڈیشن گلگت سے حاصل کی،آرمی پبلک سکول سے  میڈیل پاس کیا جبکہ میٹرک ایف جی گرلز پبلک سکول سٹٰیڈیم پشاور سے پاس کرنے کے بعد ایف ایس سی آرمی پبلک سکول اینڈ کالج کینٹ پشاورسے مکمل کی۔  موصوفہ نے حال ہی میں یونیورسٹی آف انجنئرینگ اینڈ ٹکنالوجی پشاورکے لیے ٹسٹ دیا تھا یوں ٹسٹ پاس کر کے میرٹ میں آنے والے خوش قسمت طلبہ میں صباحت عشا ٔقادرکا نام سولھویں نمبرپرآیا جو کہ چترال کے لیے فخراوراعزازکا مقام ہے ۔

گاؤں برینس اگرچہ مردم خیززمیں ہے تاہم خواتین میں موصوفہ اس گاؤں کی پہلی خاتوں ہیں جنہوں نے پاکستان کی مشہور یونیورسٹی کا داخلہ ٹسٹ امتیازی نمبروں کے ساتھ پاس کرکے پورے چترال اورخصوصاً برینس کو تعلیم نسواں کے میدان میں اعزاز سے نوازا۔انہوں ںے ہمارے نمائندے سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے اپنی اس شاندار کامیابی کو اللہ پاک کی مہربانی، والدین کی دعائیں، اساتذہ کی پر خلوص علمی کاوش اوراپنی محنت کا ثمر قرار دیا ۔ انہوں نے اپنی طالب علم بہنوں اور بھائیوں کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ وہ پہلے اپنے علمی سفر کےلیے منزل کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں اورسفر میں گامزن ہونے کے بعد اپنے ہد ف تک پہنچنے کے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے سخت محنت کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ آج کل انٹرنیٹ اورموبائل فون طلبہ کی تعلیم کی راہ میں خلل کا باعث سمجھے جاتے ہیں لیکن میری نظر میں یہ مشینیں ہماری بھلائی اوربہبود کےلئے ہیں اگران مشینوں کا استعمال مثبت انداز سے بہتر مقاصد کےلیے کیا جائے تو یہ طلبہ کےلئے ایک بہترین پیشہ وراستاد سے کسی قدر کم نہیں ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔