تازہ ترین

چترال، مستجپاندہ سے تعلق رکھنےوالے نوجوان ذاکرالدین عصمت کی اہلیہ نے ایک ساتھ تین بچوں کو جنم دیا ۔

چترال ( محکم الدین ) چترال شہر کے مقام مستجپاندہ سے تعلق رکھنےوالے نوجوان ذاکرالدین عصمت کی اہلیہ نے ایک ساتھ تین بچوں کو جنم دیا ۔ ذرائع کےمطابق نو مولود بچے اور ان کی والدہ دونوں صحتمند اور خیریت سے ہیں ۔ نومولود بچوں میں ایک بھائی اور دو بہنیں شامل ہیں ۔ ذرائع کےمطابق ڈاکٹروں نے الٹراساونڈ کے بعد تین بچوں کی موجودگی کا مژدہ سنایا تھا ۔ اور بچوں کی پیدائش اپریشن کے ذریعے کئے جانے کے خدشات ظاہر کئے تھے ۔ جس کی وجہ سے بچوں کی ماں کو پشاور منتقل کیا گیا ۔ جہاں معجزانہ طور پر بغیر اپریشن کے بچوں کی پیدائش ہو گئی ۔ اور ماں و بچے چاروں صحتمبد ہیں ۔ ایک ساتھ تین بچوں کی بخیریت پیدائش پر والدین اور خاندان کے افراد نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ اور اللہ تعالی کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ محکمہ ایجوکیشن کے مانٹرینگ یونٹ سے تعلق رکھنے والے ذاکرالدین عصمت ریٹائرڈ ڈی ایس ایم پی آئی اے چترال عبد الصمد کے فرزند اور ڈائریکٹر نادرا چترال ظہیرالدین عصمت کے چھوٹے بھائی ہیں ۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى