تازہ ترین

اپرچترال بونی میں منعقدہ پولو ٹورنمنٹ کا فائنل بونی لشٹ پولوٹیم نے بونی موڑگرام کے پولو ٹیم کو شکست دیکر جیت لیا۔

اپر چترال (ذاکر محمد زخمی)اپرچترال ضلعی انتظامیہ اپر چترال میں ثقافتی کھیلوں کو فروغ دینے کے سلسلے میں پیش پیش ہے کھیلوں کا بادشاہ اور بادشاہوں کا کھیل پولو کا فائنل میچ بونی لشٹ اور بونی موڑگرام کے مابین پولوگراؤنڈ بونی میں کھیلا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر مستوج ثقلین سلیم نے بطور مہمان خصوصی اس فائنل میچ میں شرکت کی۔ شاہ عدنان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج بطور گیسٹ آف آنر اس میچ سے محظوظ ہوئے۔ شاندار اور دلچسپ مقابلے کے بعد بونی لشٹ پولوٹیم نے بونی موڑگرام پولو ٹیم کو فائنل میچ میں ہرا دیا۔ مہمان خصوصی ثقلین سلیم نے اپنے خطاب میں دونوں پولو ٹیموں کو بہترین کھیل پیش کرنے پر مبارکباد دی اور تماشائیوں کو کورونا وائرس سے متعلق SOPsکو یقینی بنانے اور اس موذی مرض سے خود کو اور اپنے خاندان والوں کو محفوظ رکھنے کے سلسلے میں آگاہی دی۔ انہوں نے آپس میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے حوالے سے بھی ہدایات دیں۔ تماشائیوں اور پولو منتظمین نے اے،سی کو اس فائنل میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرنے ان کی حوصلہ افزائی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

إغلاق