وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا باجوڑ میں سرحد پار سے سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے فائرنگ کے واقعے کی مذمت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے باجوڑ میں سرحد پار سے سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ایک سکیورٹی اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے شہید اہلکار کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور واقعے میں زخمی ہونے والے ایک جوان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ قوم دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے اور قوم کا ہر فرد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔