شہزادہ سرور الملک نے اویر میں فلاح انسانیت وخدمت ہسپتال کے لئے 6.5کنال زمین عطیہ کردی

چترال(چترال ایکسپریس)شہزادہ سرور الملک نے فلاح انسانیت وخدمت ہسپتال بروم اویرکے لئے 6.5کنال زمین عطیہ کردیا۔زمین فلاح انسانیت تنظیم کو دی گئی ہے۔اس سلسلے میں بروم اویر میں ہسپتال کے لئے زمین عطیہ کرنے کی ایک تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ سرور الملک نے کہا کہ علاقہ اویر 6ہزارآبادی پر مشتمل علاقہ ہے لیکن صحت کی بنیادی سہولیت میسر نہیں،لوگ ڈسپرین کی گولی کیلئے ترس رہے ہیں اور مشکل میں وقت گذار رہے ہیں اس لئے علاقے کے لوگوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے میں اللہ کی رضا کے لئے ہسپتال کے لئے زمین عطیہ کررہا ہوں اور میر ی خواہش ہے یہاں بین الاقوامی معیار کا ہسپتال بنے جس میں تمام سہولیات مسیر ہوراورغریبوں کیلئے مفت علاج ہو۔ہسپتال کے لئے زمین فراہم کرنے پر علاقے کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور سرور الملک کو دعاؤں کے ساتھ ساتھ اُن کے حق میں زندہ باد کے نعرے بازی کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دردانہ شاہ اور دوسروں نے کہا کہ شہزادہ سرور الملک ایک انتہائی سیدھا سادہ اور درویش انسان ہے۔اُنہوں نے علاقہ اویر میں کسی کیلئے ابھی تک نہ سخت الفاظ استعمال کیے ہیں اور نہ کسی کے لئے بُرا سوچا ہے اس لئے علاقے کے لوگوں کے دلوں میں اسکے لئے حقیقی محبت ہے۔چھوٹوں سے لیکر بڑوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔اور کسی بھی ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں جب بھی اس کے پاس گئے ہیں کبھی بھی اُنہوں انکار نہیں کیا۔اس لئے اللہ پاک ہمیشہ ان سے اچھے کام لیتاہے۔اُنہوں نے کہا علاقے کے لوگ اُن اس خدمت کو کھبی بھی فراموش نہیں کرینگے۔واضح رہےکہ حال ہی میں بننے والی فلاح انسانیت تنظیم اویر میں فلاحی کاموں میں بڑچڑھ کرحصہ لے رہی ہے جو کہ مذکورہ زمین میں مختلف فلاحی اداروں سے ملکرہسپتال تعمیر کریگی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔