تازہ ترین

ٹریفک پولیس لویر چترال کا کم عمر افراد کی ڈرائیونگ، لیزر لائٹوں کے استعمال، بغیر لائسنس اور ہیلمٹ کے موٹر سائیکل کے ڈرائیونگ کے خلاف مہم تیز

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ٹریفک پولیس لویر چترال نے کم عمر افراد کی ڈرائیونگ، لیزر لائٹوں کا استعمال، بغیر لائسنس اور ہیلمٹ کے موٹر سائیکل کے ڈرائیونگ کے خلاف مہم تیز کرتے ہوئے چترال شہر کے علاوہ دروش اور دوسرے مقامات پر درجنوں افرادکو جرمانہ کرنے کے ساتھ کئی کا چالان کردیا ہے۔ پولیس کے ذرائع نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لویر چترال عبدالحئی خان کے خصوصی ہدایت پر ٹریفک وارڈن ضلع چترال ابراراحمد نے ضلع بھر میں ٹریفک وارڈنز کو اس سلسلے میں چوکس کردیا ہے جوکہ ٹریفک کی خلاف ورزیوں کی حوصلہ شکنی کررہے ہیں تاکہ عوام کو تکلیف نہ پہنچے۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

إغلاق