اپر چترال میں SNID مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگیا اور اے ڈی سی اپر چترال نے اس مہم کا افتتاح کردیا۔۔

 اپر چترال (ذاکر محمد زخمی)محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر SNID مہم کا باقاعدہ طور افتتاح کردیا۔ اس موقع پر شاہ عدنان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج، ربنواز خان تحصیلدار مستوج، ڈاکٹر فرمان DDHO اپر چترال،میڈیکل آفیسر اور پولیو کے دیگراہلکاروں نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپرچترال نے اپر چترال کے جملہ عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔ پولیو ایک موذی مرض ہے اور اس مرض کے خلاف ہمیں اپنے بچوں کو محفوظ رکھنا ہے۔ لہذا جملہ عوام اپنے ضلع کو پولیو فری ضلع بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔