تازہ ترین

تحصیل مستوج کے ہائی سکول کے طلباء وطالبات کے مابین ہائی سکول بونی میں تقریری مقابلے۔

اپرچترال(چترال ایکسپریس)مقبوضہ کشمیر پر بھارت کی غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ منانے کے سلسلے اپر چترال میں ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور محکمہ تعلیم ضلع اپر چترال کی ہدایت پر گورنمنٹ ہائی سکول بونی میں تحصیل سطح پرطلباء اور طالبات میں تقریری اور مضمون نویسی کے مقابلے کرائے گئے ۔جس میں تحصیل مستوج کے ہائی سکول کے طلباء وطالبات نے شرکت کی۔ہائیر سیکنڈری سکول مستوج کے پرنسپل سید مظہر علی شاہ مہمان خصوصی اوروائس پرنسپل ہائی سکول بونی محمد اکرام نے صدارت کی۔اسٹیج کے فرائض استاد امتیاز سنبھالے ہوئے تھے۔تقریب کا آغازتلاوت کلام پاک سےکیاگیا۔ اوردوتقریری مقابلے میں ہائی سکول چوئینج کے سید عمر علی شاہ اؤل پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔جبکہ انگریزی تقریر میں جیت ہائی سکول بونی کے اقرا عادل رضا کے حصے میں آئی۔ مضمون نویسی انگریزی میں ہائی سکول بانگ کےحمیرہ اوراوردو مضمون نویسی میں ہائیر سیکنڈری سکول مستوج کے سید مدثرالحسن شاہ سبقت لے گئے۔اگلا مقابلہ ضلعی سطح پر 27 آکتوبر کو ہائی سکول بونی میں منعقد ہوگی۔تقریب سے مہمان خصوصی صدر مخفل کے علاوه ذاکر زخمی نے بھی خطاب کیا اور مقابلے میں شریک طلباء وا طالبات کی کاوشوں پر انہیں داد دی۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

إغلاق