تازہ ترین

چترال، پولیو کے قطرے پلانے کی خصوصی مہم کا رسمی افتتاح،ڈپٹی کمشنر لویر چترال نوید احمد نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائی

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) 26سے 30اکتوبر تک چلائی جانے والی پولیو کے قطرے پلانے کی خصوصی مہم کا رسمی افتتاح ہفتے کے روز ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال چترال میں ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر لویر چترال نوید احمد،ڈسٹرکٹ چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر گلزار احمداورضلعی خطیب مولانا فضل معبودنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جبکہ اس موقع پر ای پی آئی کوارڈینیٹر ڈاکٹر فیاض رومی،، ایل ایچ ڈبلیو پروگرام کے کوارڈینیٹر ڈاکٹر سلیم سیف اللہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر فیاض رومی نے بتایاکہ لویر اور اپر اضلاع کے سوفیصد علاقوں میں یہ خصوصی مہم چلائی جائے گی جس میں پانچ سال سے کم عمر کے 76342بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے 464ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 35فکسڈ سنٹرز اور 15ٹرانزٹ پائنٹس اس کے علاوہ ہیں۔ بعدازاں پولیو کے بارے میں ایک آگہی واک کا اہتمام کیا گیا جوکہ ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال سے شروع ہوکر اتالیق چوک پر اختتام پذیر ہوا۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى