تازہ ترین

ضلع چترال میں تین روزہ خصوصی انسدادپولیو مہم کا آغاز 26اکتوبرسے ہورہا ہے، 71ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائے جائیں گے

پشاور(چترال ایکسپریس) صوبہ خیبر پختونخواکے ضلع چترال میں تین روزہ خصوصی انسدادپولیو مہم کا آغاز 26اکتوبرسے ہورہا ہے مہم کے دوران 71ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائے جائیں گے انسداد پولیو مہم کے انتظامات کے سلسلے میں ایمر جنسی آپریشن سنٹر میں کو آرڈینیٹر عبدالباسط کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی محکمہ صحت اور ای پی آئی کے اعلیٰ حکام، عالمی ادارہ اطفال (یونیسیف)،ڈبلیو ایچ او، بی ایم جی ایف اور دیگر معاون اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اجلاس کے شرکاء نے پیر 26اکتوبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور پولیو کے موذی وائرس کے خاتمے کے لیے نتیجہ خیز اقدامات سے متعلق تجاویز اور حکمت عملی پر اتفاق کیا ای او سی کوآرڈینیٹر عبدالباسط نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس خصوصی پولیو مہم کو زیادہ سے زیادہ موثرانداز میں چلانے کے لئے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں خیبر پختونخوا کے ضلع چترال میں پولیو مہم چلائی جائیں گی۔ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے71ہزار 105بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اس مقصد کے لئے تربیت یافتہ پولیو ورکرز پر مشتمل 519ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ان پولیو ٹیموں میں 464موبائل ٹیمیں،35فکسڈٹیمیں،15ٹرانزٹ ٹیمیں اور5رومنگ ٹیمیں شامل ہیں جبکہ مہم کی موثر نگرانی کے لئے119ایریا انچارجز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں کوآرڈینیٹر ای او سی عبدالباسط نے معاشرے کے تمام طبقات پر زوردیا تاکہ بچوں مستقبل کوپولیو کے ہاتھوں معذوری سے بچانے اور ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے اس پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

إغلاق