گورنمنٹ ہا ئی سکو ل بمبوریت میں یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے مختلف تقریبات کا اہتمام۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ڈایئریکٹر (ای ایس ای ڈی کے پی کے) کی ہدایت پر گورنمنٹ ہا ئی سکو ل بمبوریت میں یوم سیاہ کشمیرکے حوالے سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔جس میں پپلک ریلی،ادبی پروگرامات اور کھیل شامل تھے۔
ان تقریبات کی شروعات ریلی سے کی گئی۔ریلی کی قیادت پرنسپل جی ایچ ایس بمبوریت ثناء اللہ ثانی کر رہے تھے۔پولیس اسٹیشن بموریت کی نمائندگی کرتے ہوئے ہیڈ کانسٹبل میر عجب اور کیلاش کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے اکرام حسین اُن کے ہمراہ تھے۔
ریلی جی ایچ ایس بمبوریت سے شروع ہوکے بتریک گاؤں میں اختتام ہوا۔
ریلی کے بعد دوسرا یونٹ ادبی پروگرامات کا تھا۔جن کا آعاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جی ایچ ایس بمبوریت کے طلبہ نے تلاوت،حمد،نعت،ملی نغمے اور تقاریر کیں۔ادبی پروگرامات میں صدارتی خطاب پرنسپل جی ایچ ایس بمبوریت ثناء اللہ ثانی نے کیا۔
حضرت مولانا حسین احمد نے ادبی پروگرمات کے اختتام پر دعاء کی۔
یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے تیسرے یونٹ میں اسپورٹ منعقد کیا گیا۔جس میں طلبہ،اساتذہ اور کمیونٹی پہ مشتمل دو ٹیمز بنائی گئیں۔آخر میں پرنسپل جی ایچ ایس بمبوریت ثناء اللہ ثانی نے کمیونٹی،اساتذہ اور جی ایچ ایس بموریت کے طلبہ کا شکریہ ادا کیا۔اپنے صدارتی خطاب میں طلبہ سے کہا کہ یہ دورایک اور محمد بن قاسم کی تلاش میں ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔