تازہ ترین

چترا ل سے تعلق رکھنے والے امریکہ میں مقیم معروف بزنس مین انور امان کی طرف سے تیارشدہ چترال کے لوک گیتوں کی ویڈیو البم”ہوپ گے ”کی تقریب رونمائی

چترال (چترال ایکسپریس) چترا ل سے تعلق رکھنے والے امریکہ میں مقیم معروف بزنس مین انور امان کی طرف سے تیارشدہ چترال کے لوک گیتوں کی ویڈیو البم ”ہوپ گئے ”کی تقریب رونمائی مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل ڈی سی (ریلیف) عبدالولی خان مہمان خصوصی تھے جبکہ چترال کے معروف شاعر اور گلوکار اقبال الدین سحر نے صدارت کی۔ اس موقع پر انور امان اور ان کی اہلیہ بھی موجود تھے جبکہ البم پر اپنے خیالات کا اظہارکرنے والوں میں اقبال الدین سحر، پروفیسر ممتاز حسین، پروفیسر تاج الدین شرر، ظہور الحق دانش، علی اکبر قاضی، ڈاکٹر گلزاراحمد شامل تھے جنہوں نے کہاکہ چترال کے لوک گیتوں کو محفوظ کرنا وقت کا تقاضا ہے کیونکہ ان لوک گیتوں میں آفاقی پیغام دئیے گئے ہیں جوکہ اب بھی اتنے ہی تازہ ہیں جتنا کئی صدیاں پہلے تھیں۔اس موقع پر اپنے خطاب میں عبدالولی خان نے کہاکہ چترال میں ثقافتی ورثہ بہت ہی متنوع ہے اور اس کے لو ک گیتوں میں بہادری وشجاعت سمیت ہر قسم کے موضوعات سمودئیے گئے ہیں جوکہ ابھی ہمارے نوجوان طبقہ کو مایوسی اور پریشانی کے دلدل سے باہر نکال سکتے ہیں۔ انہوں نے انور امان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ یہ ان کی طرف سے کھوار بولنے والوں پر ایک احسان کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ انور امان نے کہاکہ چترال کے معروف گلوکار منصور شباب کی آواز میں موجودہ ویڈیو البم میں تین گانے ہوپ گئے، غورو اور ننو بیگال کی ریکارڈنگ چترال کی قدیم الات موسیقی کے ساتھ جدید الات موسیقی کے ذریعے کرکے اس میں جدت پید ا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مزید لوک گیت بھی البم میں محفوظ کئے جائیں گے جس کے لئے انہوں نے انور امان انیشے ٹیور فار میوزک (اے اے آئی ایم) شروع کردی ہے۔ اس موقع پر اسلام آباد کی ایک ریکارڈنگ کمپنی کے اسکرین پر البم کے گانے پلے کئے گئے جنہیں بے حد سراہا گیا۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

إغلاق