وزیراعلیٰ محمود خان کا پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نجی بن حسین سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نجی بن حسین نے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں صوبے میں میگا ترقیاتی منصوبوں کے لئے سرمایہ کاری سے متعلق امور زیر بحث آئے۔ ان منصوبوں میں خیبرپاس اکنامک کوریڈور، چشمہ رائٹ بنک لفٹ کینال کے علاوہ چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں۔ صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا، وزیراعلیٰ کے مشیر برائے توانائی و بجلی حمایت اللہ اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری شکیل قادر بھی ملاقات میں موجود تھے۔ اس موقع پر تعلیم، صحت اور سیاحت کے شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور پر بھی بات چیت ہوئی۔ اپنے گفتگو میں وزیراعلیٰ نے کورونا سے نمٹنے کے لئے صوبائی حکومت کے ساتھ بروقت تعاون کرنے پر ورلڈ بینک کا شکریہ ادا کیا۔ ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نجی بن حسین نے کہا کہ ورلڈ بینک خیبرپختونخوا کے میگا منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔