تازہ ترین

وزیراعلیٰ محمود خان کا لوئر دیر میں کمسن بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعے کا سخت نوٹس،متعلقہ حکا م سے رپورٹ طلب

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے لوئر دیر میں کمسن بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکا م سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور اس انسانیت سوز واقعے میں ملوث عناصر کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ انہیں مکمل انصاف دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ واقعہ انتہائی دلخراش ہے، اس میں ملوث افراد قانون کی گرفت سے کسی صوت نہیں بچ سکیں گے اور انہیں نشان عبرت بنایا جائیگا۔ دریں اثناؤزیراعلیٰ نے معاون خصوصی شفیع اللہ خان کو فوری طور پر متاثرہ خاندان سے مل کر صوبائی حکومت کی طرف سے تعزیت اور اظہار ہمدردی کرنے کی ہدایت کی۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

إغلاق