تازہ ترین

فلاح انسانیت اویر کا نام تبدیل ”جذبہ خدمت چترال“ کے نئےنام سے کام جاری رہے گا۔زاراحمد خان

چترال(چترال ایکسپریس)جمعرات29اکتوبر کو فلاح انسانیت تنظیم اویر کے کابینہ کا اجلاس باغ اویر میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت تنظیم کے صدر زار آحمد خان نے کی۔اجلاس میں علاقے کے مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔اصلاح الدین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کی رجسٹریشن کا مسئلہ بنیادی مسئلہ ہے اور فلاح انسانیت تنظیم کے نام سے دوسرا تنظیم موجود ہونے کی بناء پر اسکو تبدیل کرکے دوسرے نام سے رجسٹرڈ کیا جائے۔اس پر سب نے اتفاق سے تنظیم کا نام جذبہ خدمت چترال رکھ دیا اور آئیندہ کے لئے یہ تنظیم جذبہ خدمت چترال کے نام سے کام کرے گا۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

إغلاق