تازہ ترین

دورہ افغانستان کو حتمی شکل دینے کے لئے سارک چیمبر پی سی سی آئی خیبرپختونخو کاایک اہم اجلاس فیڈریشن ریجنل آفس پشاور میں منعقد

پشاور (چترال ایکسپریس) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ اندسٹری کے دورہ افغانستان کو ختمی شکل دینے کے لئے سارک چیمبر نائب صدر حاجی غلام علی کی زیر صدارت افغان کمرشل اتاشی محمد فواد ارش، ایف پی سی سی آئی کوارڈینیٹر سرتاج احمد خان، ایف پی سی سی آئی خیبرپختونخوا سیکرٹری جنرل میاں محمد وصال کاایک اہم اجلاس فیڈریشن ریجنل آفس پشاور میں منعقد ہوا جس میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ باہمی تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اورپاکستان و افغانستان میں سرمایہ کاری کے سلسلے میں خیبرپختونخوا کے بزنس کمیونٹی کی دورہ افغانستان کا جائزہ لیا گیا۔ بزنس کمیونٹی کے دورہ افغانستان فروٹ اینڈ ویجیٹینل، ماربل، قیمتی پتھروں، کسٹم ایجنٹس اور دیگر سیکٹر کوپاک افغان باہمی تجارت میں درپیش مسائل، مشکلات اور رکاوٹوں پردونوں ملکوں کے اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں حل نکالا جائے گاتاکہ باڈرسٹیشن طورخم،غلام خان، شاہ سلیم، خر لاچی سے باہمی تجارت کو مزید فروغ مل سکے اور بزنس کمیونٹی کے مشکلات کے خاتمے سے صنعت وتجارت ترقی کرسکے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حاجی غلام علی، محمد فواد ارش،سرتاج احمد خان نے کہاکہ پاک افغان تجارت بڑھانے میں دونوں برادر ملکوں کا فائدہ ہے اور دونوں برادر ممالک کے حکومتیں بزنس کمیونٹی کو سہولیات دے کر حائل رکاوٹوں کو دور کرے تاکہ ایک دوسرے کے پراڈکٹ سے بھرپور استعفادہ حاصل کرسکے اور ایک دوسرے کے مارکیٹ کے مطابق اشیائے خوردونوش اور دیگر پراڈکٹ باہمی تجارت لسٹ میں شامل کرسکے۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

إغلاق