چترال میں عید میلادالنبی انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔

چترال (چترال ایکسپریس) چترال میں عید میلادالنبی انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔ ضلعی انتظامیہ اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے مشترکہ طور پر محفل میلاد کا انعقاد کیا جس میں مقامی سکولوں آور دینی مدارس کے طلباء نے نعت پیش کی۔ ڈی سی چترال نویدِ احمد اور ڈسٹرکٹ آفیسر نصرت جبین اور دوسرے افسران اے سی ریونیو شہزاد موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں واقع پنسہ گاہ میں غریبوں میں کھانا
تقسیم کیا۔ لویر اور اپر چترال کے اضلاع میں مختلف مقامات سے محافل میلاد النبی منائے گئے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔