دروش میں جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام فرانس میں گستاخی رسولؐ کے خلاف احتجاج،

  1. دروش(چترال ایکسپریس) فرانس میں گستاخی رسول ؐ کیخلاف جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی کال پر ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں دروش میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جمعہ کے روز بعد از نماز جمعہ دروش بازار چوک میں منعقد ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت جمعیت علماء اسلام کے ضلعی سنیئر نائب امیر قاری جمال عبدالناصر اور تحصیل امیر مولانا امین احمد کر رہے تھے اور جلسے میں مختلف سیاسی جماعتوں اور طبقہ فکر کے لوگوں نے پر جوش اندا زمیں شرکت کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا نبی آخرالزمان حضرت محمد ؐ کی شان میں کوئی بھی گستاخی قابل قبول نہیں کیونکہ حرمت رسولؐ ایمان کا جز ہے، مسلمان اپنے نبی پاک ؐ کی حرمت اور ناموس پر کٹ مرنا اپنے لئے باعث سعادت سمجھتے ہیں۔ مقررین نے فرانس کے صدر اور حکومت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ گستاخی رسولؐ کے مرتکب فرانس کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات ختم کئے جائیں۔ مقررین نے کہا کہ ملک کے اندر بھی توہین رسالتؐ کے مرتکب افراد کے خلاف دفعہ 195سی کے تحت کاروائی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کیا جائے گی بصورت دیگر عاشقان رسولؐ خود ایسے عناصر سے نمٹنے میں حق بجانب ہونگے۔ اس موقع پر گستاخان رسالت کے خلاف احتجاج پورے ضلع میں ایک ہفتہ تک مختلف علاقوں میں کرنے کا مرکزی قیادت حضرت مولانا فضل الرحمان کی ہدایت اور حکم پر کرنے کا اعلان کیا گیا جو ایک ہفتہ تک جاری رکھے جائینگے۔آخر میں مظاہرین نے فرانس کے صدر کا پتلہ اور فرانسی اشیاء فلک شگاف نعروں کی گونج میں نظر آتش کئے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔