تازہ ترینناصر علی

نرسنگ داخلوں میں کوٹہ سسٹم, چترال کو 7 سیٹ اور لڑکوں کو نظر انداز کرنا کسی صورت قبول نہیں, حکومت نوٹس لیں۔۔ناصر علی شاہ پریذیڈنٹ چترالی نرسز فورم

  1. چترال(چترال ایکسپریس)زمانہ جدیدیت کی طرف جارہا ہے قابلیت و صلاحیت اجاگر ہوتی جا رہی ہے تعلیم کے میدان میں سخت مقابلے کا دور ہے ایک دوسرے کے اوپر سبقت لینے کی کوشش جاری ہیں لوگ نرسنگ پروفیش میں آنے کے لئے سالوں سے انتظار میں بیٹھے ہوئے ہیں ایسے میں پورے صوبے سے قابل ترین لوگوں کو آگے لانے کے بجائے کوٹہ سسٹم متعارف کراکر پتھر کے زمانے کی طرف دھکیلانے کی کوشش کی جارہی ہے. کوٹہ سسٹم شہری علاقوں کے لئے نہیں بلکہ پسماندہ علاقوں کے لئے ہوتا ہے. اور بنیاد پر شہر میں کوٹہ سسٹم متعارف کروایا جارہا ہے؟

پاکستان نرسنگ کونسل نے گذشتہ سال ڈپلومہ نرسنگ بند کرکے ڈگری پروگرام کے لئے حکمنامہ جاری کیا جس کے بعد پرائیوٹ سکول, کالجز میں بدل گئے داخلے بھی شروع ہوگئے مگر پروینشل سروسز اکیڈمی کی طرف سے سستی کا مظاہرہ کرنے کے بعد دیر اید درست اید داخلوں کے لئے پراسپیکٹس جاری کئے گئے جس میں پاپولیشن کی بنیادوں پر داخلے متعارف کراکر اپر اور لوئیر چترال کے لئے صرف 7 سیٹ رکھے گئے ہیں جو چترالی سٹوڈنٹس کے ساتھ مذاق ہے اگر یہ کہوں غلط نہیں ہوگا جس وقت اس پروفیش میں لوگ آنے کو تیار نہیں تھے تو خدمت کی غرض سے سب سے پہلے چترال سے تعلق رکھنے والے لوگ آئے بلکہ اس پروفیش کو پروموٹ کروانے میں بھی بھر پور کردار ادا کئے ہم امید لگا کر بیٹھے تھے کہ نرسنگ کالج کی بنیاد رکھی جائیگی ایسا ہونا دور کی بات آج سازش کے تحت صرف 7 سیٹ دیکر بدنیتی کی انتہا کردی گئی. ہمیں یہ سسٹم کسی صورت منظور نہیں اس سسٹم میں لڑکوں کو بھی یکسر نظر انداز کیا جاچکا ہے جو افسوس ناک ہے. ایم بی بی ایس, یونیورسٹییز بلکہ کسی جگہ ایسا سسٹم آپ کو نہیں ملے گا مگر افسوس ان لوگوں کے اوپر جنہوں نے یہ تیار کرکے منظور کروایے.
ہیلتھ منسٹر خیبر پختونخواہ جناب تیمور جھگڑا اور ڈائیریکٹر جنرل پروینشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی سے گزارش کرتے ہیں کہ پسماندہ علاقوں کو کچھ کوٹہ دیکر باقی اوپن میرٹ کروایا جائے تاکہ قابلیت اور صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ موقع مل سکے اگر ایسا نہیں ہوا تو بھر پور طریقے سے آئینی و قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى