تازہ ترین

تارشیشی کوہ میں آتشزدگی، چار دکانوں کو نقصان پہنچا،دروش سے ٹی ایم اے اہلکاروں آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا

دروش(چترال ایکسپریس) تحصیل دروش کے وادی شیشی کوہ میں تار بازار میں آتشزدگی کی وجہ سے چار دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں جس سے دکان مالکان کا لاکھوں روپے کا نقصان ہو گیا۔ آتشزدگی کا یہ واقعہ منگل کے روزعلی الصبح پیش آیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ٹی ایم اے دروش کے اہلکار فائر ٹینڈر لیکر تار پہنچ گئے اور آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔ مقامی لوگوں نے اطلاع ملنے پر آگ بجھانے کے لئے پہنچنے پر ٹی ایم اے دروش کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔
درایں اثناء مقامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آتشزدگی کی وجہ سے ہونے والے نقصان کے ازالے کے لئے متاثرین کے ساتھ مالی امداد کی جائے۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى