تازہ ترین

الہدی انٹرنیشنل ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے ڈسٹرکٹ جیل چترال کے قیدیوں میں بستر۔کمبل۔گرم کپڑے اور سلائی مشین تقسیم

چترال(چترال ایکسپریس) ڈسٹرکٹ جیل چترال کی قدیوں میں سرد موسم کی آمد پرالہدی انٹرنشنل ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے گرم کمبل، گرم کپڑے بستر اور سلائی مشین تقسیم کی گئی۔اس حوالے سے ایک سادہ پروقار تقریب ڈسٹرکٹ جیل چترال میں منعقد کی گئی۔اس تقریب کی صدرات سپرڈندٹٹ ڈسٹرکٹ جیل چترال ریاض احمد نے کی جبکہ مہمان خصوصی شہزادہ صلاح الدین اف نگر دروش تھے ان کے ہاتھوں یہ سامان تقسیم کی گئی۔اس موقع پر جیل عملہ۔الہدی انٹرنشنل ویلفیئر فاؤنڈیشن کا نمائندہ مجید۔ انجینئر بہرام یوسفزئی،ترجمان تحریک انصاف دروش چترال انجینئر اظہار دستگیر۔ڈاکٹر صاحب،سینئر رہنما تحریک انصاف ارشاد مکرر کے علاوہ تمام قیدی موجود تھے۔امداد کو فرداً فرداً تمام مردو خواتین قیدی تک پہنچایاگیا۔آخر میں ارشاد عالم مکرر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الہدی انٹرنیشنل ویلفیئر فاؤنڈیشن،شہزادہ صلاح الدین،جیل سپرڈنڈنٹ ریاض احمد وجملہ جیل عملہ کا شکریہ ادہ کیا اور قیدیوں سے آئندہ کسی بھی قسم کے جرائم سے باز رہنے اور معاشرے کیلئے سود مند یعنی فائدہ مند فرد بنے کی تلقین کی۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى