چترال سینگور کے مقام پر ٹویوٹا جیپ گاڑی کی موٹر سائیکل سے ٹکرایک نوجوان موقع پر جان بحق،ایک شدید زخمی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال شہر کے نواحی گاؤں سینگور کے مقام پر ٹویوٹا جیپ گاڑی کی موٹر سائیکل سے ٹکر کے نتیجے میں ایک نوجوان عابد احمد ولد ظفر احمد ساکنہ شاہ میراندہ سنگور موقع پر جان بحق جبکہ ان کے ساتھی مصور احمد ولد غلام ساکنہ سنگور شدید زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ چترال پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او انسپکٹر سجاد نے میڈیا کو بتایاکہ ٹویوٹا گاڑی کو بکرآباد گاؤں کے رہائشی طاہر زمان ولد شیر زمان چلارہے تھے، جنہیں گاڑی سمیت گرفتار کرکے ان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔