یونیورسٹی آف چترال میں نیب خیبر پختونخواہ کے تعاؤن سے کرپشن کے خاتمے کے موضوع پر سمینار کا انعقاد

چترال(چترال ایکسپریس)یونیورسٹی آف چترال میں نیب خیبر پختونخوا ہ کے تعاؤن سے کرپشن کے خاتمے کے موضوع پر سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سمینار کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر نیب خیبر پختونخواہ خطاب گل افریدی تھے۔ اس سمینار کا مقصد کرپشن کے خاتمے میں طلبا کے کردار کو اُجاگر کرنا تھا۔ کیونکہ طلبا کسی بھی معاشرے کا ایک اہم حصہ ہیں اور وہ معاشرے میں کرپشن کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔مہمان خصوصی خطاب گل افریدی نے کرپشن کے معاشرے پر اثرات اور دیگر نقصانات سمیت کرپشن کی نشاندہی اور معاشرے سے خاتمے میں طلبا کے کردار پر تفصیلی لیکچر دیا۔انھوں نے کہا کہ کوئی بھی ادارہ اور معاشرہ تب تک آگے نہیں چل سکتا جب تک کرپشن کے ناسور کا ذ رہ بھر بھی اثر موجود ہو۔اس موقع پر یونیورسٹی اف چترال کے پی ڈی بادشاہ منیر بخاری نے کرپشن کے خاتمے میں نیب کے کردار کو سراہا اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
سمینار میں مختلف سرگرمیاں ترتیب دی گئی تھی جن میں تقریری مقابلہ، مضمون نگاری اور پوسٹر پینٹنگ شامل تھے۔ پروگرام کے آخر میں انٹی کرپشن واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں طلبا کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔