تازہ ترین

گورنر شاہ فرمان اور وزیراعلی محمود خان کا چارسدہ میں ممبر صوبائی اسمبلی فضل شکور خان کی اہلیہ کی وفات پر اہلخانہ سے تعزیت

چارسدہ(چترال ایکسپریس)گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان پیر کے روز مختصر دورے پر چارسدہ گئے اور وہاں پر ممبر صوبائی اسمبلی فضل شکورخان کی اہلیہ کی وفات پراہلخانہ سے تعزیت کی۔ وہ کچھ دیرغمزدہ خاندان کے ساتھ رہے اورمرحومہ کی روح کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
دریں اثنا وزیراعلیٰ نے سینئر صحافی خالد سلیمان کی صاحبزادی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى