تازہ ترین

جے یو آئی لوئر کا اہم اجلاس،ڈی ایچ کیو ہسپتال سے جین ایکسپرٹ مشین اپر چترال کے پرائیوٹ ادارے کو دینے کے فیصلے پر احتجاج

دروش(چترال ایکسپریس)منگل10نومبر کو جمعیت علماء اسلام چترال کا ہم ترین اجلاس زیر صدارت امیر جمعیت علماء اسلام چترال مولاناعبدالرحمن، قاری ہاوس دروش بعد از عشاء منعقد ہوا اجلاس میں اپر چترال کے سینئر نائب امیر مولانافتح الباری اور ناظم مالیات صوبیدار ریٹایرڈ میرزہ عالم اور تحصیل چترال و تحصیل دروش کے امراء اور سیکرٹریز نے بھی شرکت کی اجلاس میں سیکرٹری ہیلتھ خیبر پختونخواہ کی طرف سے جین ایکسپررٹ مشین ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال چترال سے اُٹھا کر اے کے ایچ ایس جیسے ایک پرائیویٹ کاروباری ادارے کو دینے پر احتجاج کیا گیا اور اس فیصلے کو مسترد کر دتے ہوئے کہا گیا کہ اگر اس مشین کو اپر چترال منتقل کیا گیا تو ہم مزاحمت کا حق بھر پور استعمال کرئینگے کاروباری ادارہ اپنے لئے مشینری کا بندوبست کرے کیوں کہ وہ عوام سے علاج کے لئے بھاری رقوم لے رہا ہے۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى