تازہ ترین

گلگت بلتستان کے باشعور عوام نے پی ٹی آئی اور وزیر اعظم عمران خان کی پالیسیوں پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ محمود خان

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے گلگت بلتستان انتخابات کے نتائج کو پاکستان تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت کا مظہر قراردیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے باشعورعوام نے پی ٹی آئی اور وزیر اعظم عمران خان کی پالیسیوں پر بھر پوراعتماد کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے ملک مخالف بیانیے کو یکسرمسترد کیا ہے،اب وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں گلگت بلتستان میں بھی ترقی اور تبدیلی کے سفر کا آغازہوجائے گا،انہوں نے کہا کہ تبدیلی اورترقی کا یہ سفراب رکے گا نہیں، ملک کے کونے کونے تک پھیلے گا۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى