تازہ ترین

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر ذادہ کا ریسکیو 1122 چترال کے آفس اور سٹیشن کا دورہ

چترال(چترال ایکسپریس) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر ذادہ نے چترال میں قائم ریسکیو 1122 کے آفس اور سٹیشن 11 کا دورہ کیا، ریسکیو 1122 لو ئر چترال آفس پہنچنے پر ایمرجنسی آفیسر ظفرالدین نے ان کا استقبال کیا۔
ایمرجینسی آفیسر ظفرالدین نے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر ذادہ کو ریسکیو وہیکلز میں موجود آلات کے بارے میں بریفنگ دیا،
معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر ذادہ نے لوئر چترال میں قائم ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا جہاں ان کو روزمرہ کے ایمرجنسیز کے بارے میں بریفنگ دی گئی، اس موقعے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر ذادہ نے لوئر چترال میں ریسکیو 1122 کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ لوئر چترال میں ریسکیو 1122 کی کارکردگی قابل تعریف ہے ایک ایسا ادارہ جو کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں اپنے عوام کی مدد کے لئے 24 گھنٹے تیار بلا تعصب اور بلا معاوضہ خدمات فراہم کر رہا ہے،
معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر ذادہ نے ریسکیو 1122 کے جوانوں سے ملاقات کی اوراُنہیں اپنی فرائض منصبی احسان طریقے سے انجام دینے پر داد دیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔