تازہ ترین

وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اقلیتی امور ایم پی اے وزیرزادہ کا دورہ ڈسٹرکٹ بارروم چترال

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیرزادہ نے منگل کے روز ڈسٹرکٹ بارروم چترال کا دورہ کیا۔اُنہوں نے بارروم کی تزائین وآرئیش کے کام کا جائزہ لیا۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں مشیر وزیر اعلیٰ کی طرف سے بار کے لئے 30لاکھ روپے کی گرانٹ دینے پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔ایم پی اے وزیرزادہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بار میں آمد اور وکلاء کی بہتری کے لئے کام کرنا وہ اپنا اعزاز سمجھتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ چترال کی تعمیر وترقی کیلئے موجودہ صوبائی حکومت نے ڈھائی ارب روپے کی منظوری دی ہے۔اُنہوں نے جلد وکلاء کی وفد کا وزیراعلیٰ سے ملاقات کراکر مزید مالی امداد دلوانے کا وعدہ کیا۔تقریب میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اپر چترال کے صدر غلام مصطفی ایڈوکیٹ اور تحصیل بار دروش کے صدر اکرام حسین ایڈوکیٹ بھی موجود تھیں۔وکلاء کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔تقریب سے عبدالولی خان ایڈوکیٹ اور صاحب نادر ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔