وزیراعلی محمود خان کا چارسدہ میں حساس ادارے کے دفتر پردہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے چارسدہ میں حساس ادارے کے دفتر پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ اقدام قرار دیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے واقعے میں سکیورٹی پر مامور اہلکار کی شہادت پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ایسے بزدلانہ کارروائیوں سے قوم اور سکیورٹی اداروں کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔
…….

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔